جمعرات‬‮ ، 06 جون‬‮ 2024 

پانامالیکس ،تحریک انصاف نے پرویزمشرف کے قریبی ساتھی کواہم عہدہ دے دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے فواد چوہدری کوپانامالیکس کے لئے ترجمان مقررکردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق
مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ نعیم الحق کے پاس ہی رہے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نعیم الحق نے کہاکہ میں بدستود تحریک انصاف کامرکزی سیکرٹری اطلاعات ہوں ۔انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری کوکچھ ذمہ داریاں دی گئی ہیں 

ایسی ہی ذمہ داریاں شیریں مزاری کوبھی دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایک بڑی پارٹی ہے اوراس کے لئے مختلف افراد کوذمہ داریا ں سونپی جاتی ہیں ۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے نعیم الحق کے بارے میں تصدیق کی ہے کہ وہ ہی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں ۔یادرہے کہ فواد چوہدری نے پرویزمشرف کی
جماعت چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کوجوائن کیاتھاجبکہ فواد چوہدری سابق صدرپرویزمشرف کے قریبی ساتھیوں میں تصورکئے جاتے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ نعیم الحق نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کیا تھا جس میں قطری شہزادے کے خط اور بے نظیر بھٹو کی وصیت کو ایک جیسا قرار دیا گیا تھاجس پرپیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کوسخت جواب دیاتھا۔اس سے قبل پانامالیکس کے مقدمے کے وکیل حامدخان بھی معذرت کرچکے ہیں جس کے بعد عمران خان نے وکلاکی نئی ٹیم کااعلان کیاہے جس کے سربراہ نعیم بخاری ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…