ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی بادشاہ سلمان پروٹوکول بالائے طاق رکھ کر وزیراعظم پاکستان کے استقبال کے لئے آئے

datetime 5  مارچ‬‮  2015 |

ریاض(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور شاہ سلمان خیر مقدم کرنے پروٹوکول بالائے طاق رکھ کرخود ائیر پورٹ پہنچے جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔تفصیل کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے شاہ خالد ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم اور سعودی فرمانروا نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیااوردونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے۔

وزیر اعظم نواز شریف اور شاہ سلمان نے ایک دوسرے سے اپنے وفود کے ارکان کا تعارف کرایا۔وزیرخزانہ اسحق ڈار ، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ،معاون خصوصی طارق فاطمی اور عرفان صدیقی سمیت اعلی سطح کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے ۔وزیراعظم اپنے قیام کے دوران عمرہ بھی اداکریں گے ۔یہ دورہ سعودی عرب کے شاہ کی خصوصی دعوت پر کیاجارہاہے ۔اس دورے میں پاکستان اور سعودی عرب نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ہر مشکل میں ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوںکے سیاسی تعلقات محدود نہیںاوروہ دونوں مشترکہ مذہبی اور تاریخی اقدارمیں بندھے ہوئے ہیں۔ شاہ سلمان کے دور میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی مشترکہ دشمن بھی قرار دیا۔

یاد رہے کہ سعودی بادشاہ نے وزیر اعظم پاکستان کو بہت زیادہ عزت دیتے ہوئے خود ان کا استقبال کیا جبکہ عام حالات میں ایسا ہر گز نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…