ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

لرزہ خیزواقعہ،بیوٹیشن سے زیادتی کے بعداسترا سے گلہ کاٹ ڈالاگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی )بیوٹیشن کو زیادتی کا نشانہ اور استرا سے گلہ کاٹنے کے الزا م میں تین سگے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج ،پولیس نے بیوٹیشن کا میڈیکل حاصل کرلیا ، میڈیکل میں زیادتی ثابت ہوگی ،ملزمان فرا ر ہو گئے۔،تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ بھڑتھ کی رہائشی 16سالہ بیوٹیشن ثناء بشیر جو کہ غلام حسین بھٹہ کی بیٹی کی رسم حنا کی تقربیات میں ان کے گھر جاتی تھی اور اس دوران تینوں بھائیوں میں سے ایک نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور بعدازاں تیز دھار استرا سے

اس کے گلہ کاٹا اور بعدازاں نجی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جس پر پولیس نے زیادتی کا شکار ثناء بشیر کی ہمشیرہ اختر بی بی کی درخواست پر ملزمان شکور بھٹہ، قیوم بھٹہ اور رؤف بھٹہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے خاتون کا میڈیکل کروالیا ہے میڈیکل میں بیوٹیشن سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تاہم تینوں ملزمان فرار ہوگئے ہیں اختر بی بی کا کہنا ہے کہ

باپ کی وفات کے بعد میں نے اپنی بہن ثناء کو اپنے پاس رکھ لیا ہوا تھا اور اسے بیوٹیشن کا کام سکھایا تھا ملزمان اپنی بہن کی شادی رسم حنا کی تقربیات میں دلہن کو تیار کرنے کیلئے تین روز کیلئے میری ہمشیرہ کو اپنے گھر لے جاتے تھے۔ اسی دوران انہوں نے میری بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔جو کہ ہسپتال میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے۔ پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…