ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ سے بہترین تعلقات کے بارے میں بات ہوگئی ہے اورامریکی نومنتخب صدرنے بھی اس بارے میں تصدیق کی ہے ۔ماسکومیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدرولادی میرپیوٹن نے کہاکہ امریکی نومنتخب صدرہمارے ساتھ تعلقات بحال کرناچاہتے ہیں
تاہم ابھی ہماری ملاقات کہاں ہوگی اس بارے میں کوئی حتمی بات نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت میں ایپک کے اجلاس میں شریک ہوں اور20نومبرکومیں لیمامیں ہونے والی ملاقات کے دوران مشترکہ کاموں کے بارے میں
امریکی صدرباراک اوبامہ کاشکریہ اداکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے صدراوباماکوکہاہے کہ جب بھی وہ روس کادورہ کرناچاہیں ہم ان کوروس میں دیکھ کرخوش ہونگے ۔یاد رہے کہ اپنی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن، امریکی صدر براک اوباما کے مقابلے میں کئی گنا بہتر لیڈر ہیں۔