اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر جاری ایک وڈیو کے مطابق چین سے پاکستان آنیوالا ایک ٹرک ڈرائیور کی غلطی سے بابو سر ٹاپ کے مقام پر پھنس گیا تو اس موقع پر موجود پاکستانی شہری جو گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے وہ اپنی گاڑیوں کو ایک سائیڈ پر کھڑا کرکے ٹرک کو آگے جانے کا راستہ دینے لگے اور گاڑیوں سے نیچے اتر کر پھنسے ہوئے ٹرک ڈرائیور کی رہنمائی کرتے رہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد ٹرک ڈرائیور کو سڑک پر انتہائی تنگ موڑ ہونے کے باعث لمحہ بہ لمحہ معاونت فراہم کرتی رہی اور ٹرک ڈرائیور بے لوث پاکستانیوں کی مدد سے انتہائی تنگ موڑ سے ٹرک کو نکالنے میں کامیاب ہو گیا۔ بابو سرٹاپ کے مقام پر پھنسے ٹرک کی پاکستانی شہریوں کی جانب سے مدد کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے۔