اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کوئی بے وقوف ہی ہوگا جوراحیل شریف۔۔۔!اسفندیارولی خان بھی بول پڑے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں صرف وزیراعظم کا نام نہیں آیا جتنے بھی دیگر لوگوں کے نام شامل ہیں انکے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیئے۔ فرد واحد پرعدالت نہیں جانا چاہیے، جتنے بھی نام سامنے آئے ہیں ،سب کے خلاف عدالت جانا چاہیے پشاور میں حاجی عدیل کی رسم قل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ائے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہناتھاکہ حاجی عدیل کی وفات سیاست کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے،

پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ، ملکی صورتحال پر اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان خو د بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہے، کپتان شاٹ کٹ سے وزیر اعظم بننے کی کوشش نہ کریں۔اس وقت ملک کی داخلی و خارجہ پالیساں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اس لئے توسار ک کانفرنس ملتوی کی گئی ،انہوں نے کہا کہ کوئی بے وقوف ہی ہوگا جوآرمی چیف کی تعریف نہ کریں۔آپریشن ضرب عضب کی بددلت خطے میں امن قائم ہورہا ہے ،جنرل راحیل شریف نے اپنی مدت ملازمت میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں

۔ہماری حکومت میں ترقیاتی کام ہوئے ،پی ٹی آئی فنڈز کی کمی کابہانہ بنا کر صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہ کرسکے۔انکاکہنا تھا کہ جس بندے پر کرپشن کے الزامات ہوعوامی نیشنل پارٹی اسکوآئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہیں دے گی،ایک سوال کے جواب میں اسفندیارولی خان کاکہنا تھا کہ وزیراعلی پرویزخٹک صبح ایک بات کرتے ہیں اورشام کودوسری ،انکے قول وفعل میں تضاد ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…