جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اگر نوازشر یف کو گھر بجھوانا ہے تو یہ کام کرنا ہی ہوگا ورنہ کچھ نہیں ہوسکتا،چوہدری پرویزالٰہی نے انتباہ کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشر یف کی جانب سے سپر یم کورٹ میں پیش کر دہ خط قطری شہزاے نہیں سیف الر حمن کا ہے ‘ تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی کی لڑائی اوراپوزیشن کی تقسیم کا فائدہ نوازشر یف کو ہو رہا ہے ‘اگر نوازشر یف کو گھر بجھوانا ہے تو تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا کیونکہ پھر ہی کوئی اثر بھی ہوگا ‘جو بھی پلا ن بننا ہے وہ پاکستان میں بھی بن سکتا ہے لندن جانے کی کیا ضرورت ہے ؟

جب سے نوازشر یف اقتدار میں آئے ہیں ہم تو ’’گونوازگو ‘‘میں لگے ہوئے باقی کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ‘اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوتیں تو سب کو نظر بھی آرہا ہوتا ‘پانامہ لیکس سپریم کورٹ میں ہے اس پر بات کر نا مناسب نہیں لیکن پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ‘عام انتخابات کب ہونے ہیں دسمبرمیں پتہ چلا جائیگا ۔ اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے راہنما جہا نگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو نا چاہیے کیونکہ جب سب کا مقصد ہی نوازشر یف سے قوم کی جان چھڑوانا ہے تو پھر ایک ہونا ہوگا جہاں تک پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف کی لڑائی کا تعلق ہے تو ہم نے بہت کوشش کی کہ دونوں کو قر یب کیا جائے اور ان میں تعلقات بہتر بھی ہوئے پھر نہ جانے

کیوں آج پھر دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہیں جب اپوزیشن تقسیم ہوگی تو اس کا فائدہ نوازشر یف اور نقصان تمام اپوزیشن جماعتوں کو ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو پنجاب میں اقتدار میں آئے 15سال سے زائد ہو چکے ہیں مگر یہ کوئی ادارہ بنا سکے اور نہ ہی قوم مسائل سے نجات دلاسکے جسکی وجہ سے آج قوم جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے کیونکہ حکمرانوں نے قوم کو کے مسائل حل کر نے کی بجائے انکو مزید مسائل سے دو چار کر دیا ہے ۔ آئندہ عام انتخابات کے متعلق سوال کے جواب میں چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد دسمبرمیں پتہ چل جائیگا کہ ملک میں الیکشن کب ہوں گے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…