کراچی(آن لائن)کراچی میں 24نومبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے ای سی پی نے رینجرز کی تعیناتی کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز کی تعیناتی کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، حلقے میں 24 نومبر کو پولنگ ہو گی۔الیکشن کمیشن نے این اے 258کے ضمنی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرانے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔پولنگ کے لئے رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ریٹرننگ افسروں اور صوبائی الیکشن کمیشنر کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر تنویر زکی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔مجموعی طور پر 287 پولنگ اسٹیشنز میں سے68 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 219 حساس قراردیئے گئے ہیں۔ پولنگ کے دن پریزائڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔این اے دو سو اٹھاون کی نشست ن لیگ کے عبدالحکیم بلوچ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اور اسمبلی رکنیت سے استعفی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضنی انتخابات میں عبدالحکیم بلوچ کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار حنیف بنگش اور ایم کیو ایم کے ممتاز علی میدان میں ہیں۔