اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر بدر کے جنازے میں سیاستدانوں کی جیبیں کاٹنے والا پکڑا گیا طریقہ واردات کیا تھا ؟ دلچسپ انکشاف

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے جنازے میں سیاستدانوں کی جیبیں کاٹنے والے گروہ کا راز فاش ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جہانگیر بدر کے نماز جنازہ میں شریک سیاستدانوں کی جیبیں کاٹنے والے جیب کتروں کے راز پر سے پردہ اس وقت اٹھا جب جیب کتروں کے ماسٹر مائنڈ کا سگا بھانجا اپنا حصہ نہ ملنے پر پھٹ پڑا ااور پورے گینگ کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے گینگ کا راز فاش کر دیا ۔ اعلیٰ شخصیات کی جیبیں کاٹنے میں ملوث گروہ نے سنیٹر جہانگیر بدر کی نماز جنازہ کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سید خورشید شاہ اور سابق وزیر داخلہ سندھ منظوروسان سمیت متعدد سیاستدانوں اور اعلیٰ شخصیات کی جیبیں صاف کر کے ان کو قیمتی موبائل فونز اور نقد رقوم سے محروم کر دیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سیاستدانوں کو مصروف دیکھ کر ان کے قریب آتے اور جیبوںپر ہاتھ صاف کر کے نکل جاتے ۔
لاہور پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر اس گینگ کا کوئی بھی ملزم لاہور پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا کیونکہ یہ گینگ اپنے سرغنہ خالد عرف بڈو بھلکا سمیت بہاولپور ڈویژن کی تحصیل احمد پور شرقیہ پہنچ گیا، جہاں ماسٹر مائنڈ کا سگا بھانجا جاوید بھلکا کم حصہ ملنے پر اپنے ہی گینگ کے سرغنہ کیخلاف پھٹ پڑا جس نے اس گینگ کی وارداتوں کی ساری کہانی اور وارداتوں کا بھانڈا پھوڑ کر ان کا راز فاش کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جہاں پولیس اس سے پوچھ گچھ کرنے میں مصروف ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…