خانیوال (آئی این پی ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پیدائشی مسلم لیگی ہوں ،مسلم لیگ میری جماعت ہے ،مسلم لیگ میں شمولیت سے کوئی نہیں روک سکتا،مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان وقت آنے پر کروں گا،جب ملک میں کوئی مسلم لیگی نہیں تھا میں نے قربانیاں دیکر مسلم لیگ کو زندہ رکھااور سالوں پابند سلال کی صعبتیں کاٹیں،مسلم لیگ پاکستان بنانے والی پارٹی ہے،موجودہ پارلیمنٹ تین سال قبل ختم ہوجانی تھی میں پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے قربانی دی،میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا نہ کبھی کروں گا،ملک کا واحد سیاستدان ہوں جس کو 11مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے،،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر138دس آر میں ممتاز بزرگ سیاستدان آرائیں برادری کی سرکرد ہ شخصیت چوہدری حاجی احمد دین آرائیں مرحوم کی وفات پر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کے بعد ص?حافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی چند غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہوئی ،میں ملک وقوم کے اصولی معاملات کی جدوجہد کر رہاہوں اگر مسلم لیگ (ن) کو میری یہ بات منظور ہوئی میں اسی وقت مسلم (ن) میں شمولیت کا اعلان کردوں گا،انہوں نے کہا کہ جس عوام نے مجھ پر اعتماد کو اظہار کرتے ہوئے 11مرتبہ ایم این اے بنایا ان کے کردار اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا ، انہوں نے کہا کہ جب میں بیمار ہوا توسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف علاج کیلئے ایک کروڑ روپے کی آفر ہوئی ،مگر میں نے وہ آفر ٹھکرا دی کیوں کہ میں نے ہی پارلیمنٹ میں یہ قانون پاس کروایا کہ پاکستان عوام کے پیسوں سے کوئی ایم این اے بیرون ملک علاج کیلئے نہیں جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک کا آئین اور قانون مقدس ہونا چاہیے،لوٹ مار کرپشن کی بجائے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا چاہیے،میں آخری سانس تک ملک وقوم کے اصولی مفادات کی جدوجہد کرتا رہوں گا،انہوں نے کہا کہ حلقہ جہانیاں سے تین مرتبہ ایم این اے منتخب کروانے میں مرحوم چوہدری حاجی احمد دین اور آرائیں برادری نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیاجس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا،چوہدری احمد دین مرحوم نے مجھے ہمیشہ ناقابل شکست بنانے کیلئے اہم سیاسی کردار اداکیا،ان کے ساتھ اور محبت ہمیشہ یاد رہے گی،اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 219جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں ،چوہدری ماسٹر ظفر اقبال آرائیں،چوہدری طارق جاوید آرائیں،چوہدری امجد آرائیں،چوہدری خالد مسعود آرائیں، محمد مکی،فریاد چوہدری ،محمد عرفان،مصعب ،سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
موجودہ پارلیمنٹ تین سال قبل ختم ہورہی تھی،اہم سیاسی جماعت میں شمولیت کی شرط،ایک کروڑ کی آفر کس نے دی،جاوید ہاشمی کے حیرت انگیزانکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی



















































