جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

لاہور کے بعد ایک اور اہم شہر میں فائرنگ،متعددجاں بحق و زخمی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کوئٹہ ( این این آئی ) کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ شہری سمیت 2سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے فاطمہ جناح روڈاور یٹ روڈ کے کارنر پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود ایف سی کے اہلکار اور ٹریفک پولیس کے اہلکار پر فائرنگ کردی

جس کے نتیجے میں ایف سی کا سپاہی یونس اور ٹریفک پولیس کا اہلکار شاہ ولی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایف سی سپاہی احمد نواز اور محمد علی اور ایک شہری گل احمد زخمی ہوگئے ،فائرنگ کی آواز سنتے ہی علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی ،ہلاک ہونیوالوں اور زخمی سیکورٹی اہلکاروں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی ، پولیس اور دیگر حساس ادارے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، ایف سی پولیس اور حساس ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ،واقعے کے بعد علاقے میں دکانداروں نے دکانوں اور بازار بند کردیا ۔
کوئٹہ ،فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالے ایف سی کے 2سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد چارہوگئی، کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے فاطمہ جناح روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ 4 سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 1شہری زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب کوئٹہ کے بارونق اور کاروباری علاقے فاطمہ جناح روڈاور یٹ روڈ کے کارنر پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود ایف سی اور ٹریفک پولیس کے اہلکار وںپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایف سی کا سپاہی یونس اور ٹریفک پولیس کا اہلکار شاہ ولی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری سمیت 2ایف سی کے اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں شدید زخمی ہونےوالے ایف سی کے2 سپاہی محمد علی اورعلی نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…