دنیا سے تمام امراض کا خاتمہ ۔۔۔ ماہرین نے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے ڈی این اے کی تدوین (ایڈٹ) کا نیا طریقہ دریافت کرلیا ہے جس سے دماغ کے متاثرہ جینز کو ٹھیک کرنے سمیت ناقابل علاج سمجھے جانے والے امراض کے علاج کو ممکن بنایا جاسکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران سامنے آیا۔اس پیشرفت کو جینیاتی دنیا کا سنگ میل قرار دیا جارہا ہے جس کی مدد سے بینائی سے محروم چوہوں کی بینائی کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے، یہ وہ عارضہ ہے جو انسانوں کو بھی لاحق ہوتا ہے۔اس سے قبل طبی ماہرین آنکھوں، دماغ، دل اور جگر کے ٹشوز کے ڈی این اے کو بدلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔مگر اس نئی تکنیک کے ذریعے ماہرین کو پہلی بار ایسا کرنے کا موقع ملا اور اس سے عمر بڑھنے کے ساتھ لاحق ہونے والے متعدد امراض کے نئے علاج کو مرتب دینے میں بھی مدد ملے گی۔سالک انسٹیٹوٹ کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم اس دریافت ہونے والی ٹیکنالوجی کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں کیونکہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور اس کا اطلاق کافی شعبوں میں ہوسکے گا۔بالغ جسم کے بیشتر ٹشوز تقسیم نہیں ہوتے جس کی وجہ سے سائنسدانوں کے لیے ڈی این اے میں تبدیلی لانا بہت مشکل ثابت ہوتا تھا مگر اب پہلی بار وہ ان تقسیم نہ ہونے والے خلیات میں داخل ہوکر ان کے ڈی این اے کی شناخت کے قابل ہوگئے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اب کوئی مرض لاعلاج نہیں رہے گا، کیونکہ پہلی بار ہمیں ان بیماریوں کے علاج کا خواب دیکھنے کا موقع ملا جن کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا اور یہ واقعی پرجوش کردینے والا ہے۔اس تکنیک کو HITI کا نام دیا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی سب سے بڑی طبی تکنیک کریسپر پر مبنی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…