ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

فاررق ستار کیلئے بڑی خوشخبری ، اہم رہنما نے شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

دبئی(این این آئی)بانی ایم کیو ایم کے سابق قریبی ساتھی سلیم شہزاد نے متحدہ پاکستان میں شمولیت کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان ہی اصل جماعت ہے اور باقی لوگ تو لندن تک محدود ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایم کیوایم کے سابق رہنما اور بانی متحدہ کے دیرینہ ساتھی سلیم شہزاد نے کہا کہ آئندہ ماہ پاکستان آکر ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوجاؤں گا کیوں کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی دراصل جماعت ہے اور سابقہ ایم کیوایم تو اب صرف لندن تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی متحدہ نے پاکستان مخالف بیان دے کر ثابت کردیا کہ وہ ملک دشمن ہیں، ایم کیوایم لندن سمیت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں شخصیت کے گرد گھومتی ہیں لہذا اس وقت اشد ضرورت ہے کہ تمام جماعتیں شخصیت کے سحرسے نکل کر اپنی بنیاد جمہوری اصولوں پر رکھیں، ایم کیوایم پاکستان کی تنظیم نو بھی شخصیت کے بجائے جمہوریت کی بنیاد پر کی جائے گی۔سلیم شہزاد نے کہا کہ ایم کیو ایم مختلف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے اور الزام در الزامات کی سیاست جاری ہے لیکن میری اطلاعات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف اور سندھ کے سنجیدہ شہری حلقے ان تمام دھڑوں میں اتحاد کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میئرکراچی کے خلاف مقدمے میں مجھے بھی نامزد کیا گیا تھا لیکن اب وسیم اختر کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، میں نے بھی اپنے وکلا کو اس مقدمے کا سامنا کرنے کی ہدایت کردی ہے اور عدالت کی جانب سے ضمانت مں ظور ہونے پر کراچی پہنچوں گا، کراچی پہنچ کر ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی ٹیم کا حصہ بنوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…