ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

’’پاک بھارت کشیدگی ‘‘ پاکستان نے اہم چیز کے ذخائر بڑھانے کا فوری حکم دے دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی اورعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے بچنے کیلئے حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ دگنا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پیٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے لئے حکومت نے نجی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو بھی دعوت دیدی ۔ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں 21 روز کا تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔تاہم اب حکومت نے عالمی منڈی
میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے بچنے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ دگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مستقبل میں پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کے پیش نظر ذخیرے میں اضافے کا فیصلہ کیا ۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات سے بچنے کے لئے سٹوریج کپیسٹی کو بڑھایا جاتا ہے ۔ دوسری جانب کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے بھی ملک میں تیل کے وافر مقدارمیں ذخائر ہونا بہت ضروری ہیں اس لئے حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کو بڑھانے کے لئے اٹھایا گیا یہ قدم آئندہ آںے والے وقتوں میں بہت مفید ثابت ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…