اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر میں عمران خان نے شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنی تیسری شادی کا بھی اشارہ دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیسری شادی کاارادہ رکھتے ہیں۔ شادی میں آئے شرکا سے انہوں نے اپنی تیسری شادی کی کامیابی کی دعا کی اپیل بھی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی 2شادیاں تو کامیاب نہیں ہوئیں تاہم آپ دعا کریں کہ میری تیسری شادی کامیاب ہو جائے ۔
واضح رہے کہ مانچسٹر میں عمران خان نے ایک شادی میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ ساتھ بھارتی لیجنڈ اداکار انیل کپور بھی موجود تھے ۔ انیل کپور نے عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران میرے آئیڈیل ہیں اور یہ اس وقت سے میرے پسندیدہ ہیں جب یہ کرکٹ کھیلتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب جب عمران خان سیاست میں آچکے ہیں تو میں آج یہ کہنا چاہوں گاکہ عمران جیسے ہی وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھےتو میں پاکستان ضرور آئوں گا ۔انیل کپور کا بیان سنتے ہی ہال میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرےلگنے لگے
واضح رہے کہ اس تقریب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت شیخ رشید ، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ شادی کی تقریب سے شرکت کے بعد عمران اپنےبچوں سے ملنے مانچسٹر سے لندن روانہ ہو گئے ہیں ۔ ان کہا کہنا تھا کہ یہ میرا نجی دورہ ہے ۔
’’عمران خان کی شادی کے چرچے ایک بار پھر ‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)
-
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے اہم فیصلہ
-
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا
-
تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا
-
سرکاری ملازمین کیلیے عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
-
سی ڈی اے نے 98 غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں کی فہرست جاری کر دی
-
نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ! حکومت نے والدین کی بڑی مشکل آسان کردی
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
امریکی حکومت خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر لے آئی
-
بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی کی شرح بڑھا دی



















































