کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت تعلیم نے بڑھتی دہشتگردی کے پیش نظر ملک بھر میں طلبہ کو فوجی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیاہے ،این سی سی کو دوبارہ تعلیمی نظام کا حصہ بنایا جائے گا ۔ایک نجی ٹی و ی کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے کہاہے کہ بڑھتی دہشتگردی کے سبب این سی سی کودوبارہ تعلیمی نظام کاحصہ بنایاجائے،
این سی سی ماضی میں تعلیم کا بنیادی حصہ سمجھا جاتا تھا،این سی سی طلبہ کی جسمانی نشوونما میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔وفاقی وزارت تعلیم نے نیشنل کیڈٹ کور کو فعال کرنے کا فیصلہ سینیٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی کی تجویز پر کیا ہے جبکہ وفاقی وزار ت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کرنے تمام صوبائی حکومتوں کو عمل درآمد کیلئے خط لکھ دیاگیاہے ۔