اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کے اجلاس میں بعض ارکان نے اقتصادی راہداری کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے ان ارکان نے یہ خدشات ظاہر کئے کہ چین سی پیک کے ذریعے بھارت سے تجارت بڑھا سکتا ہے وہ اس مقصد کیلئے مونا باؤ اور امرتسر کے راستے استعمال کر سکتا ہےا
یک نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس چیئرمین طاہرمشہدی کی زیر صدارت ہوا جس میں بعض سینٹرز نے ان کے خدشات کا اظہار کیا کہ چین سی پیک کو بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے استعمال کر سکتا ہے چین سی پیک میں سرمایہ کاری اپنے مفاد کیلئے کر رہا ہے تاکہ وہ بھارت و وسط ایشیائی ممالک اور یورپ تک اپنی تجارت بڑھانے کیلئے نئے راستے حاصل کر سکے پاکستان بھارت کشیدہ تعلقات سے قطع نظر چین بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے سی پیک استعمال کرے گا
چیئرمین کمیٹی نے بھی اس سے انصاف کیا کہ چین سی پیک کی مدد سے مونا بائو اور امرتسر کے راستے بھارت کے ساتھ تجارت بڑھا سکتا ہے اور اس کا مقصد اپنے ترقی پذیر آٹھ صوبوں کو اقتصادی طور پر بہتر بنانا ۔ سرمایہ کاری کرنے والا پہلے اپنا مفاد دیکھتا ہے چین نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پاکستان کے مقابلے میں زیادہ ہیں گزشتہ سال بھارت اور چین کے درمیان 100 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے ہوئے