ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی ہٹ دھرمی بھارت کے ہی گلے پڑ گئی , اتنا بڑا نقصان ہو گیا کہ بھرپائی کرنا مشکل ہو گیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کی صورتحال کافی نازک ہے،جس کا سب سے زیادہ اثر شوبز انڈسٹری پر پڑا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر لگائی جانے والی پابندی کے بعد پاکستانی ٹی وی چینل ،ریڈیو اور سینما مالکان نے بھی بھارتی مواد اور فلموں پر پابندی عائد کردی ہے۔جس کے باعث بھارتی فلم پروڈیوسرز کو بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،کیونکہ پاکستان بھارتی فلموں کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں سے بھارت کروڑوں کا منافع حاصل کرتاہے،لیکن پابندی لگنے کی وجہ سے بھارت اس منافع سے محروم ہو گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی فلموں پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی سینما کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،لہٰذا سینما مالکان نے اس کے متبادل کے طور پر ترکش اور ایرانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کیا ہے۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترکش اور ایرانی فلموں کی ریلیز پاکستانی سینما کیلئے سود مند ثابت ہوں گی ،چونکہ ایرانی فلمیں پاکستانی ثقافت اور معاشرے سے کسی حد تک مشابہت رکھتی ہیں اس لئے خیال کیا جا رہا ہے کہ دیکھنے والے جلدی اس تبدیلی کو قبول کرلیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے قبل مقبوضہ کشمیر میں قائم ا?ڑی کیمپ پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والیبھارتی فوجی اس کشیدگی کی وجہ بنے تھے۔اس حملے کے بعد ہی بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا ،اور غیر معینہ مدت تک پاکستانی اداکاروں اور مواد پر پابندی لگا دی گئی تھی۔۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…