جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب کے اہم ضلع میں ن لیگ کاکلین سویپ ، تحریک انصاف کاصفایا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اوکاڑہ(آن لائن)میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کرلیاجبکہ ایک آزاد خاتون بھی کامیاب ہو گئی تحریک انصاف کا مکمل طور پر صفایا ہو گیا تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کی گیارہ سیٹوں پر اکتیس امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو ا مسلم لیگ ن دس سیٹوں کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ مسلم لیگ کے مقامی رہنماؤں کی باہمی چپقلش کے باعث ایک خاتون کی سیٹ پر آزاد امیدوار جیت گئی خواتین کی پانچ سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی چار مسزنسرین لیاقت،رقیہ بیگم،رضیہ بیگم اور مسز میمونہ طارق

جبکہ ایک آزادامیدوار خاتون مسزشبیرنیامت کمبوہ کامیاب ہوئیں یوتھ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے ابوبکر اختر،لیبرکی دو سیٹوں پر مرزا نعیم بیگ اور امانت علی بھولاجبکہ تین اقلیتی سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے ہی امیدوار نسیم کاکامسیح،صدرک مسیح اور انعام اللہ مسیح کامیاب ہوگئے علاوہ ازیں ضلع کونسل اوکاڑہ کی آٹھ مخصوص سیٹوں پر انتخابات ہوئے جبکہ خواتین کی سیٹوں پر انتخابات ملتوی کردیئے گئے ٹیکنوکریٹ اور یوتھ کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے جن میں محمد اصغر خان ایڈووکیٹ شامل ہیں علاوہ ازیں اقلیتی سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے چار نامزد امیدوار یونس جلال مسیح،حنیف گل،یعقوب سلہوترا،ڈاکٹر عابدمنتخب ہوئے جبکہ ایک پیپلز پارٹی کے امیدوار یونس گل بھی کامیاب ہو گئے ہیں کسان کی تینوں سیٹیں مسلم لیگ ن کے امیدوار سید علی کرمانی،سید کرم علی شاہ اور عابد فرید کامیاب ہوئے ہیں



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…