جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف نے ایسی قرارداد منظورکرالی کہ جان کرآپ بھی ’’کپتان ‘‘کی پارٹی کوداددینگے،تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی(آئی این پی)سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کی تعلیمی اداروں میں قرآن پاک پڑھانے کی قرارداد متفقہ طور پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منظور کرلی گئی۔ قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سیدسرداد احمد نے کہا کہ مودودی صاحب کا ترجمہ بھی لیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ نصاب میں ایسی آیات دی گئی ہیں اور اسلامیات کے مضمون میں بھی یہموجود ہیں تاہم قرارداد بھی اہم ہے۔ پیپلزپارٹی کی رکن خیرالنساء4 مغل نے کہا کہ خرم شیرزمان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ اتنی اہم قرارداد لائے۔ سہراب سرکی نے کہا کہ خرم شیرزمان کی قرارداد اہم ہے۔میں تائید کرتا ہوں،غوروفکر کرکے اسے بہتر کرکے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھانا ضروری ہے اور اسلامی تعلیم ہماری ضرورت ہے کیونکہ ہم مسلمان ہیں اور میں قرارداد کی حمایت کرتی ہوں، تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما نے کہا کہ بہت اچھی قرارداد ہے کیونکہ ہم انتشار میں پڑ گئے ہیں۔ اس لیے اسلامی تعلیمات کی ضرورت ہے،ایم کیوایم سمیت فنکشنل لیگ، پیپلزپارٹی اور نواز لیگ نے قرارداد کی حمایت کی اور ایوان میں بحث کے بعد خرم شیرزمان کی قرآن مجید کوتعلیمی اداروں میں ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد مفتفہ طور پر منظور کرلی گئی، قرارداد کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پرائمری سے میٹرک تک قران پاک کی تعلیم ترجمے کے ساتھ پڑھائی جائے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…