منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کوعدالت کے بعد ایک اوربڑی سپورٹ مل گئی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاک ترک سکول میں زیرتعلیم طلباء وطالبات کے والدین اورانتظامیہ نے سکول سے اساتذہ کی بے دخلی کو وفاقی حکومت کاغیراخلاقی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھان بین کئے بغیرراتوں رات اس طرح کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈکالجز پشاورمیں زیرتعلیم طلبہ وطالبات کے والدین اوراساتذہ کی نمائندہ مس عشرت اوراقصیٰ صدیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے
حکومتی اقدام کو زیادتی قرار دیا انہوں نے کہا کہ پاک ترک اسکول کی انتظامیہ دہشت گردنہیں تعلیم سے وابستہ ہے، پاک ترک انٹرنیشنل اسکولزمیں بارہ ہزارطلبہ وطالبات زیرتعلیم ہیں جن میں سے آٹھ سو پچاس طلبہ وطالبات کاتعلق پشاور سے ہے ،انکا کہنا تھا کہ بیدخل ہونے کا نوٹس پشاور میں بیس ترک باشندوں کوبھی ملاہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک سے بے دخل کرنے کانوٹس جن ترکی پاشندوں کوملا ہے ان میں 20افراد پشاورمیں رہائش پذیر ہے ،جوچھ خاندانوں پر مشتمل ہے ان میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے معیار تعلیم سے ہم مطئمن ہے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،لیکن حکومت نے چھان بین کئے بغیر رات راتوں انکے خلاف کاروائی کی ہے جوعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترک باشندوں کو بھی افغان مہاجرین کی طرح وقت دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…