جمعرات‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2024 

’’پانامہ لیکس کیس‘‘ عمران خان کے تمام ثبوتوں کو جھوٹ قرار دیدیا گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیرا عظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے الزامات اور شواہد پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس تحقیقات کیس میں وزیرا عظم نوازشریف نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ، جواب وزیر اعظم کے وکیل سلمان بٹ نے جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے تحریک انصاف اور دیگر فریقین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویز میں اٹھائے گئے نکات عمومی ہیں لہذٰا’’ پاناما لیکس پر درخواستیں خارج کی جائیں ‘‘۔ وزیر اعظم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام شواہد اس کیس سے غیر متعلقہ اور جھوٹ پر مبنی ہیں عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا میری ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ’’اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کر تا ہوں ‘‘۔یا درہے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے وزیراعظم اور انکے بچوں کے خلاف سپریم کورٹ میں دستاویزی ثبوت اور شواہد جمع کرائے تھے جس پر وزیر اعظم نے اپنا جواب جمع کرادیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…