جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

’’پاکستانی عوام کیلئے شاندار خوشخبری ‘‘ حکومت نے نوکریوں کی لائن لگا دی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت بدھ کو یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔تین گھنٹے سے زائدجاری رہنے والے اجلاس میں چیف منسٹرزسکول ریفارمز روڈ میپ کے تحت کیے گئے اقدامات پر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس کے شرکاء نے سکول ریفارمز روڈ میپ پر عملدر آمداور پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیااوراس ضمن میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ پنجاب حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائدباصلاحیت اورقابل اساتذہ بھرتی کیے ہیں ۔رواں سال مزید 80ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی ہونیوالے باصلاحیت اورقابل اساتذہ کو نتائج بھی دینا ہیں ۔ سکولوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام اور ٹیبلٹس کی فراہمی کے پروگرام کے بھی خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔پنجاب حکومت کے ان اقدامات سے قوم کے نونہال جدید علوم سے آراستہ ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں طلبہ کی داخلہ کی شرح بڑھانے کیلئے انقلابی ایکشن پلان پر عملدر آمد جاری ہے ۔سکول جانیوالے بچوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترسہولیات فراہم کرکے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں لایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بہتری لانے کے حوالے سے عوام کوآگاہ کرنے کیلئے ہاٹ لائن پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طورپر یہ منصوبہ بہاولپور اورلاہور میں شروع کیاگیا ہے۔ منصوبے کی کامیابی کے بعد اسے پنجاب بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن سٹینڈر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے اساتذہ کی تدریسی صلاحیت اورقابلیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔اچھی کارکردگی پر اساتذہ کو انعامات بھی دئیے جائیں گے جبکہ خراب کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی بازپرس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ ہماری پہلی ترجیح ہے اوراس مقصد کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…