جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

اسکارف سے پھانسی لگا لو۔۔۔!ٹرمپ کے امریکہ میں کیا ہورہاہے؟لرزہ خیز انکشافات

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

جارجیا (آئی این پی) امریکہ میں مسلم سکول ٹیچر کو نامعلوم شخص نے دھمکی دی ہے کہ حجاب سے خود کو پھانسی لگا لو کیونکہ ٹرمپ کے امریکہ میں اس کی اجازت نہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں مسلم سکول ٹیچر مائیرا ٹیلی جو ڈاکلا ہائی اسکول گوئنٹ کانٹی کی ٹیچر ہے، انھیں کلاس روم میں گمنام دھمکی آمیز نوٹ موصول ہوا، جس میں لکھا ہے کہ مس ٹیلی آپ کا حجاب ممنوع قرار دیئے جانا والا ہے، اس لئے آپ اسے گلے میں باندھ کر پھانسی پر کیوں نہیں لٹک جاتی۔یہ نوٹ کالی سیاہی سے لکھی گئی ہے اور روانہ کرنے والے کی نام پر امریکہ لکھا ہوا ہے۔ٹیلی کا کہنا تھا کہ یہ تحریر ٹرمپ کی کامیابی کا نتیجے ہے

اور بڑھتی ہوئی نسلی امتیاز کی جانب ایک اشارے ہیں، میں نے ایک ہائی اسکول ٹیچر ہوں اور افسوس کی بات ہے کہ کوئی گمنام نوٹ میری کلاس روم میں ڈال گیا۔ٹیلی نے فیس بک پیچ پر اس تحریر کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ بحیثیت مسلمان میں حجاب پہنتی ہوں کیوں کہ یہ میرے عقیدہ کی ہدایت ہے، میں اس کی حقیقت کے بارے میں ہماری برداری کا شعور بیدار کرنا اور سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتی ہوں۔اس واقعے کے بارے میں فیس بک پر پوسٹ میں ٹیلی کا کہنا تھا کہ نفرت پھیلانے سے امریکہ دوبارہ عظیم نہیں بن جائے گا۔گوئنٹ کاونٹی سکول کے ترجمان سلون رچ نے اپنے بیان میں کہاکہ سکول کے عہدیدار اس تحریرکے لکھنے والے کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں جو ایک حملے کی دھمکی کے اور سنگین معاملہ ہے۔

دوسری جانب امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے والی مسلمان لڑکیوں اور خواتین پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔کیلیفورنیا کی سین جوز یونیورسٹی میں سفید فام نوجوان امریکی نے مسلمان خاتون پر حملہ کرکے حجاب اتار دیا۔لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی ایک 18 سالہ باحجاب مسلم طالبہ پر 2 امریکی نوجوانوں نے حملہ کیا۔خیال رہے کہ امریکہ کے مختلف شہروں میں صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی صدارت نسلی اور صنفی تقسیم پیدا کرے گی۔واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جو کہ تنازعات کا باعث بھی بنیں،2015 میں انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…