جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

6گواہ”سلطانی“ وزیراعظم کے جانے کی تیاریاں،بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مجھے لگتاہے کہ اگلے پندرہ دنوں میں نوازشریف نااہل ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے کہہ دیاہے کہ قطرکے شہزادے کے خط کی کوئی قانونی اہمیت نہیں اس خط کوسچ یاجھوٹ ثابت کرناپڑے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ میری پیٹیشن میں صرف نوازشریف کانام ہے اورمیراکیس صاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے بیانات میں تضاد ہے اورمجھے لگتاہے کہ پندرہ دنوں میں نوازشریف نااہل ہوجائیں گے

۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف پرآج بڑی قدغن لگ چکی ہے اورپاکستان میں جوکچھ ہورہاہے وہ سب پانامالیکس کی وجہ سے ہورہاہے ۔شیخ رشید نے مزید کہاکہ داداکی جائیدادبیٹوں سے پہلے کیوں نہیں دی گئی ؟انہوں نے سوال اٹھایاکہ نوازشریف نے مریم نوازکی کفالت کے بارے میں کیوں نہیں لکھا؟۔شیخ  رشید احمد نے کہاکہ میری نظرمیں تونوازشریف صادق اورامین نہیں رہے اورقوم کومعلوم ہوگیاہے کہ یہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے پارلیمنٹ میں بھی جھوٹ بولا،اس بارے میں کمیشن کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب نوازشریف کےلئے وزارت عظمی چھوڑنابھی بے سود ہے ۔شیخ رشید نے دعوی کیاکہ بہت جلدہی نوازشریف کے خلاف 5سے 6لوگ سلطانی گواہ بن جائیں گے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…