جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پرانا پٹرول ختم،اب کیا ہوگا؟اعلان کردیاگیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان اسٹیٹ آل نے عوام کو معیاری اور گاڑیوں کے لئے مفید ’’ ریسرچ آکٹین نمبر ‘‘ پٹرولیم مصنوعات متعارف کروا دیں ، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس تاریخی اقدام سے عام صارف کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی فائدہ ہو گا،ملک میں اب اگلی کھیپ نئے پٹرول کی آئے گی، پاکستان کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں،موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے پی ایس او کے ڈیفنس سروس اسٹیشن کیولری گراؤنڈ میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی نئی رینج کا افتتاح کیا،

نئی پٹرولیم مصنوعات آلٹران پریمئیم اور آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس پہلے ہی لاہور سمیت ملک بھر میں پی ایس او کے اسٹیشنوں پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں، ملک کی صف اول کی آئل مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے پی ایس او نے حکومت اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کا ملک میں پہلی مرتبہ اعلی معیار کی’’ ریسرچ آکٹین نمبر‘‘ پٹرولیم مصنوعات متعارف کرانے کا عزم پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔تقریب میں پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سمیت پی ایس او کے دیگر اعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔ اس موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے پاکستان میں اعلی معیار کے ایندھن متعارف کرانے کے عزم کی تکمیل میں بھر پور معاونت فراہم کرنے پر پاکستان اسٹیٹ آئل کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے جس سے نہ صرف عام صارف فائدہ اٹھا سکے گا

بلکہ ملکی معیشت کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا،ملک میں اب اگلی کھیپ نئے پٹرول کی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے پٹرول سے نہ صرف گاڑیوں کے انجن بلکہ سپیڈ میں بھی بہتری آئے گی۔نیا پٹرول مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گا تاکہ اس میں ملاوٹ کا عنصر شامل نہ ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ موسم سرما میں صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ صنعتیں اپنی پوری استعداد کے ساتھ زیادہ پیداوار ممکن بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل انڈسٹری لیڈر کی حیثیت سے ہمیشہ صارفین کو اعلی معیار کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے،نئی پٹرولیم مصنوعات کا اجراء پی ایس او کے اس عزم کی ترجمانی کرتا ہے کہ کمپنی صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کی تکمیل کے لیے انہیں اعلی معیار کی مصنوعات فراہم کرتی رہے گی،یہ بات ہمارے لیے قابل فخر ہے کہ حکومت اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے مقاصد اور اہداف مشترک ہیں،تعارفی تقریب کے بعد صارفین نے پٹرولیم اسٹیشن کا رخ کیا اور اپنی گاڑیوں میں نیا اعلی معیار کا ایندھن بھروایا ۔انہوں نے ملک میں اعلی معیار کا ایندھن متعارف کرانے کے پی ایس او کے اقدام کو سراہا اور نئے ایندھن پر گاڑی چلانے کے اپنے خوش کن تجربات سے بھی آگاہ کیا،اعلی معیار کا’’ ریسرچ آکٹین نمبر‘‘ ایندھن انجن کو زیادہ عرصے تک کارآمد رہنے میں مدد دیتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کا خرچ بھی کم کرتا ہے،آلٹران پریمیئم اور آلٹران ایکس بائی پرفارمنس زہریلی گیسوں کے کم اخراج کے باعث انتہائی ماحول دوست فیول ہیں،ایم ڈی پی ایس او کے مطابق ایندھن کے معیار کی بہتری اور قوم کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا پاکستان اسٹیٹ آئل کے دو کلیدی اہداف ہیں جنہیں کمپنی احسن طریقے نبھا رہی ہے،پی ایس او نے عزم ظاہر کیا کہ وہ صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی اور ملک بھر میں آلٹران پریمئیم اور آلٹران ایکس ہائی پرفارمنس کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…