جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ سے زیادہ منحوس چہرہ کبھی نہیں دیکھا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

سلیمان بن عبدالملک ایک دن شکار کھیلنے کیلئے نکلا۔ وہ بہت ہی شگون کے وہم میں مبتلا تھا۔ جب وہ راستہ پر گزرا تو اسے ایک کانا آدمی ملا۔ اس نے حکم دیا کہ اسے گرفتار کر لو اور اسے ویران کنوئیں میں ڈال دو۔ اگر ہمیں آج شکار مل گیا تو اس کو چھوڑ دیں گے۔ ورنہ قتل کر دیں گے۔ کیونکہ یہ شخص اس علم کے باوجود کہ ہم شگون لیا کرتے ہیں ہمیں کیوں ملا؟ پس اس کو ویران کنوئیں میں ڈال دیا گیا۔

سلیمان نے اس دن اپنی زندگی میں سب سے زیادہ شکار پایا۔ اس نے واپسی پر اس شخص کو کنوئیں سے نکالنے کا حکم دیا۔ جب وہ اس کے سامنے آیا تو سلیمان نے کہا ’’اے شیخ! میں نے تجھے بہت مبارک و مسعود پایا‘‘ بوڑھے شخص نے کہا ’’آپ نے سچ کہا ہے لیکن میں نے آپ کے چہرے سے زیادہ منحوس چہرہ کبھی نہیں دیکھا‘‘۔ سلیمان ہنس پڑا اور اسے انعام دے کر رہا کرنے کا حکم دیا۔علامہ اقبالؒ نے غلط کو ’’ط‘‘ کی بجائے ’’ت‘‘ سے کیوں لکھا؟علامہ موصوف کو جب ’’سر‘‘ (ناٹ ہڈ) کا خطاب گورنمنٹ کی طرف سے پیش کیا گیا تو انہوںنے اس خطاب کو قبول کرنے میں یہ شرط رکھ دی کہ ان کے استاد مولانا میر حسن کو بھی شمس العلماء کے خطاب سے سرفراز کیا جائے کہ ان کی یعنی مولانا کی سب سے بڑی تصنیف خود میں ہوں چنانچہ اس شرط کو پورا کیا گیا۔ بچپن میں استاد نے املا لکھائی تو علامہ اقبال نے غلط کو ’’ط‘‘ کی بجائے ’’ت‘‘ سے لکھا۔ استاد نے کہا ’’غلط‘‘ کا لفظ ط سے لکھا جاتا ہے۔ ’’علامہ اقبال نے کہاکہ غلط کو غلط ہی لکھنا چاہئے۔ حضرت اقبال مغفور سے کسی نے کہا ایک شخص نے آپ کے کلام میں کئی غلطیاں نکالی ہیں۔ اقبالؒ نے کہا ’’تو میں نے کب یہ دعویٰ کیا ہے کہ میرا کلام کلام مجید ہے جس میں کوئی غلطی نہیں‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…