جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

۔5.4شدت کا زلزلہ،پورا ملک لرز اُٹھا،مزید تفصیلات

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد/ لاہور/ پشاور(این این آئی) اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی،فوری طورپرکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب پشاور،اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔این این آئی پشاور بیورو کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع اورملاکنڈڈویژن میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگ خوف کے باعث گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کاورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور،نوشہرہ،دیر،سوات،چترال، مینگورہ ،چارسدہ ،ایبٹ آباد ،ہری پور ،بٹگرام ،مانسہرہ اوردیگر علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ کامرکزہندوکش تھا ،،زلزلہ کے باعث لوگ گھروں اوردفاتر سے باہرنکل آئے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ کے باعث فوری طور پرکسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…