بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ کی حکومت میں جوبھی پنجاب آئے وہ ۔۔۔! پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے انتباہ کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں اور وفاقی حکومت کو پانامالیکس اور بلاول بھٹو زرداری کی رومن اردو میں لکھی ہوئی تقریر کی فکر ہے،سربراہ پاک فوج دلیر اور بہادر فوجی ہیں تمام مشکل حالات میں ہرجگہ پہنچ جاتے ہیں انہیں چاہئے کہ اب وہ وفاق بھی پہنچیں، (ن) لیگ کی حکومت میں جوبھی پنجاب آئے اپنی جیب بچاکر آئے ہمیں پنجاب پر اعتبار ہے لیکن پنجاب کی حکومت پر کوئی اعتبار نہیں، پیپلزپارٹی ہر دور میں زندہ رہے گی ،پنجاب میں جیالے ختم نہیں ہوئے بھٹو کا وارث جب پنجاب میں نکلے گا تو سارے جیالے باہر نکل آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا بخش چانڈیو نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ بھارت نے کبھی پاکستان کی جانب سے دوستی کا جواب نہیں دیا اور بھارت اپنی جارحیت سے بھی باز نہیں آرہا، وفاقی حکومت کو چاہئے کہ بھارتی جارحیت پر سخت رد عمل دکھائے، لائن آف کنٹرول پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں جبکہ وفاق کوصرف پاناما اور بلاول بھٹو کی رومن میں لکھی تقریرکی فکر لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا سربراہ پاک فوج دلیر اور بہادر فوجی ہیں تمام مشکل حالات میں ہرجگہ پہنچ جاتے ہیں

انہیں چاہئے کہ اب وہ وفاق بھی پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت میں جوبھی پنجاب آئے اپنی جیب بچاکر آئے ہمیں پنجاب پر اعتبار ہے لیکن پنجاب کی حکومت پر کوئی اعتبار نہیں، اسی لئے اپنے پیسے اپنے بھائی کے پاس رکھوا کرآیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پاکستان کا حصہ ہے پنجاب کے چپے چپے کو اپنا وطن سمجھتے ہیں کیونکہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور پنجاب کی زمین ہماری ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر دور میں زندہ رہے گی اب بلاول بھٹو بھی اپنے نانا اور والدہ کے راستے پر چل رہے ہیں جلد ہی بختاور اور آصفہ بھی بلاول کی طرح سیاست میں آئیں گی، پنجاب میں جیالے ختم نہیں ہوئے بھٹو کا وارث جب پنجاب میں نکلے گا تو سارے جیالے باہر نکل آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ڈرامے میں نہیں جدوجہد میں ہیں، دھرنے والوں کا ڈرامہ ختم ہوگیا ہے اب پتہ نہیں تحریک انصاف جشن کس بات کامنارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…