کوئٹہ ( این این آئی) چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں چین کی برآمدات کی آمد و رفت میں مزید اضافہ ہوگا، بندرگاہ پر جہازوں کی مرمت کے لئے یارڈ بنانے کے لئے زمین مختص کردی گئی ہے۔گوادر بندرگاہ سے سی پیک سے منسلک تجارت کی پہلی کھیپ روانہ ہوگئی ہے، چیئرمین گوادر پورٹ دوستین خان نے کہا کہ گوادر پورٹ کا افتتاح 2005 میں ہوا اور پہلا جہاز 2008 ء میں آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تجارت کا آغاز ہوا ہے ،ابھی چین سے تجارتی قافلہ سینکڑوں میں آیا ہے جو آگے چل کر ہزاروں تک پہنچ جائے گا۔چیئرمین گوادر پورٹ نے کہا ہے کہ بندرگاہ میں توسیع کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، پلان ہے کہ گوادر بندرگاہ پرجہازوں کی مرمت کئے یارڈ بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر بندرہ گاہ کو سی پیک کی برآمد کا اغاز کردیا ہے اور تجارت کی آمد و رفت میں اضافے سے بلوچستان میں روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونے کا عندیہ عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔