کابل / نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرنسی نوٹوں کی منسوخی سے افغان کرنسی ٹریڈرز اور دیگر شہری بھی پریشان ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق اس وقت افغانستان میں 6 کروڑ بھارتی روپے زیر گردش ہیں۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی طرف سے 500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی نے افغان کرنسی ٹریڈرز اور عام آدمی کو بھی پریشان کر دیا ہے،
جن کے مطابق افغانستان میں 6 کروڑ بھارتی روپے زیر گردش ہیں۔کابل منی ایکسچینجرز کی شہزادہ مارکیٹ یونین کے مطابق افغانستان میں 6 کروڑ بھارتی روپے زیر گردش ہیں ایسے میں بھارتی حکومت کی طرف سے 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی نے ہمیں پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ یہاں ان کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انھوں نے افغان سینٹرل بینک سے اس سلسلے میں اقدام کے لئے کہا تو بینک نے واضح کیا کہ یہ ان کا مسئلہ نہیں اور نہ ہی وہ کچھ کر سکتے ہیں،اب ہم نے بھارتی سنٹرل بینک کو ای میل بھیجا ہے کہ وہ اس بارے ہماری راہنمائی کرے کیونکہ بھارت کے ساتھ افغان بزنس مین کروڑوں کا کاروبار کر رہے ہیں۔