بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پاناما لیکس کا مقدمہ کیوں لیا؟معروف وکیل اکرم شیخ کاحیرت انگیزانکشاف، مقدمے کاپہلے ہی ڈراپ سین کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سینئر قانون دان اکرم شیخ نے کہا ہے کہ میں پوری تیاری کے ساتھ آج (منگل) کوسپر یم کورٹ جاؤں گا ‘،مقدمے کے جلد فیصلے کیلئے عدالت کی مکمل معاونت کروں گا‘ پانامہ کا یہ مقدمہ بالکل بے بنیاد ہے ‘اس مقدمے کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد ہی قبول کیاہے‘ کبھی تاخیری حربے استعمال نہیں کرتا۔ سوموار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں اکرم شیخ سب جب یہ سوال کیا گیا کہ شیخ رشید نے آپ کی تقرری کے حوالے سے کہاہے کہ یہ تاخیر ی حربہ ہے جس پر اکرم شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تاخیری حربہ تب ہو گا جب ہم اپنی تقرری کی بنا پر عدالت سے التواکی استدعا کریں گے لیکن آج (منگل) ہی ہم مقدمے کو چلا کر اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے یہ تاخیری حربہ نہیں بلکہ ان کیلئے پریشان کن بات ہو گی کیونکہ ان کی خواہش نہیں ہے یہ کیس جلد اختتام کو پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ وہ شیخ رشید کے لال حویلی کیس اور کلاشنکوف کیس میں وکیل رہیں ہیں او ر وہ اپنے خرچے پر شیخ رشید سے ملنے کیلئے بہاولپور جایاکرتے تھے میں کبھی تاخیری حربے استعمال نہیں کرتا،مقدمے میں دل وجان سے عدالت کی معاونت کروں گا۔شیخ اکرم نے تحریک انصاف کی جانب سے 686صفحات پر مشتمل دستاویزاتی ثبوت عدالت میں جمع کروائے جانے پر مکمل لاعلمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ میں تو بند کمرے میں صرف مقدمے کی تیاری کر رہاہوں مجھے ان کے دستاویزات کے جمع کروائے جانے کا کوئی علم نہیں ہے یہ مقدمہ بالکل بے بنیاد ہے میں نے اس مقدمے کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد قبول کیاہے اسی کے بعد اپنا وکالت نامہ جمع کروایاہے میں پوری تیاری کے ساتھ عدالت میں جا ؤں گا اور مقدمے کے جلد فیصلے کیلئے عدالت کی معاونت کروں گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…