بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راناشمشاد کاقتل،عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد سمیت تین افراد کے قتل کے ملزم وحید اللہ کلو کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم وحید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ ملزم کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ (ن)لیگی ایم پی اے رانا شمشاد

سمیت تین افراد کو 2015ء میں قتل کردیا گیا تھا اور اس وقوعے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ملزم وحید اللہ کو رانا شمشاد کے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا جبکہ بعد میں ضمنیوں میں سیاسی اور ذاتی رنجش کی بناء پر مقدمے میں ملوث کیا گیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اس مقدمے میں چار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جا چکی ہے لہٰذا ملزم وحید اللہ کی ضمانت بھی منظور کی جائے۔محکمہ پراسیکیوشن کی طرف سے کہا گیا کہ ملزم وحید اللہ کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا تھا بلکہ ضمنیوں میں نامزد کیا گیا، ملزم وحید بھی

قتل میں ملوث ہے۔عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ملزم وحید اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہائی کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…