اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے مشہور صنعتی ادارے ’’تھیسن کروپ‘‘ نے ایک اعلی عہدیدار کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ، زرائع نے بتایا ہے کہ اس عہدیدار نے اپنے بیوی کیلئے ایک پاکستانی تاجر سے تحفہ قبول کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق تھیسن کروپ کی صنعتی انڈسٹریل سلوشنز میشائیل وبگمان نے استعفی دیدیا ہے ۔ اس بین الاقوامی کمپنی نے ایک پریس جاری کی ہے جس میں مستعفی ہونے والے عہدیدار کا کہنا تھا کہ میں نے غلطی کی ہے اور مجھے اپنے کیے ہوئے پر شرمندگی ہے ۔ لہٰذامیں اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں ۔ یار رہے کہ چند برس پہلے حکومت پاکستان نے جرمنی کے اس ادارے کی آبدوزین خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے سے دونوں حکومتوں کے بابین مذاکرات بھی ہوئے تھے۔ تاہم بعد میں اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔تھیس کروپ کا ہیڈ کوارٹر جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ہے اور دنیا بھر میں اس کی 670کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔