لاہو ر(این این آئی )سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اگرسپریم کو رٹ سے بھی انصاف نہ ملا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی، سپریم کو رٹ سے ہی انصاف کی امید ہے ، 2016ء نو ازحکومت کے خاتمے کا سال ہے ،میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ، اگر صرف نوازشریف کی جگہ متبادل وزیر اعظم آ جائے اور سارا نظام یونہی چلتا رہے تو پھر عمران خان کو اورمجھے کوئی فائدہ نہیں ، کیونکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی حکومت جائے ۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اگرسپریم کو رٹ سے بھی انصاف نہ ملا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی او رجمہوریت ایک تماشا بن جائے گی ،لیکن ہم پھر بھی کسی صورت پانامہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سپریم کورٹ کی خواہش ہے کہ ملک کو تشدد اور انتشار سے بچایا جائے اس لیے مجھے سپریم کو رٹ سے ہی انصاف کی امید ہے ، 2016ء نو ازحکومت کے خاتمے کا سال ہے ۔ (ن) لیگ میں وزیر اعظم کے استعفیٰ کی تجویز زیر غور ہے ،صرف نو از شریف ہی نہیں بلکہ ان کی جماعت کے دوسرے لو گوں کا بھی ٹرائل ہو نا چاہیے ۔ڈان لیکس پانامہ لیکس سے بھی بڑا ایشو ہے ، یہ حکومت کے گلے پڑ چکا ہے اگر اس کو حکومت نے منطقی انجام تک نہ پہنچایا تو صورتحال مزید پریشان کن ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ،2نومبر سے پہلے اسلام آباد میں حالات جتنے خراب ہو گئے تھے فوج مداخلت کر سکتی تھی لیکن فوج نے مداخلت نہ کرکے صرف اچھا ہی نہیں بلکہ بہت اچھا کیا کیونکہ اس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی ۔ شیخ رشید احمدنے کہا کہ اگر وزیر اعظم کے استعفیٰ کی طرف بات چلی گئی تو پھر نو ا زشریف نئے انتخابات کروانے کا اعلان بھی کر سکتے ہیں اگر صرف نوازشریف جائے اور ان کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم نامزدکر دیا جائے اور سارا نظام یونہی چلتا رہے تو پھر پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی حکومت جائے ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول اگر باپ کی طرز کی سیاست چھوڑ کر اپنی سیاست کرتا تومزید اچھی بات تھی ۔
’’جنرل راحیل شریف کی توسیع اور نواز شریف کا متبادل وزیر اعظم‘‘ نئے انتخابات کا اعلان ؟ سینئر سیاستدان کا دھماکہ خیز دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































