جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

’’درگاہ شاہ نورانی سانحہ ‘‘ بم دھماکے سے کچھ دیر قبل نظر آنے والی عورت کون تھی ؟ اس نے وہاں موجود لوگوں سے کیا کہا ؟ ہوش رُبا تفصیلات

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حب میں درگاہ پر بم دھماکے سے کچھ دیر پہلے وہاں موجود لوگوں کو ایک عورت نے کہا کہ یہاں سے چلے جائو۔یہاں بہت برا ہونے والا ہے اور اس کے بعد دھماکہ ہو گیا ۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے پیشگی خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں ۔حب کے قریب درگاہ شاہ نورانی میں خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، خودکش دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں خود کش دھماکے میں جاں بحق کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ درگاہ شاہ نورانی میں ہفتے کے روز شام کے اوقات میں دھمال کا آغاز ہوتا ہے، جس میں سیکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت درگاہ کا احاطہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، جہاں دور دور سے لوگ حاضری کیلئے آئے ہوئے تھے۔ دھماکا اس جگہ ہوا جہاں دھمال اور رقص جاری تھا۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد یہاں سالہا سال حاضری کیلئے موجود رہتی ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہ نورانی کا مزار شہر سے سو کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے اور مزار جانے کا راستہ انتہائی دشوار اور خراب ہے، جب کہ قریب میں کوئی امدادی مرکز بھی موجود نہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…