اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 نومبر کو پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ متنازع وزیراعظم کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ نہیں جا سکتے۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں 17 نومبر کو پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کی سینئرقیادت سمیت قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر قانونی ماہرین نے 15نومبر کو سپریم کورٹ میں کیس کے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ قومی دولت سے شریف خاندان کے ذاتی کاروبار چل رہے ہیں، سزا کے خوف سے دونوں بھائیوں کی دوڑیں لگی ہیں، مزید جھوٹ سامنے آنے پر جھوٹ بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواشریف نے خفیہ سلطنت قائم کر رکھی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان جلد پانامہ لیکس کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔عمران خان نے سینئر قیادت سے مشاور ت کے بعد ترک وزیر اعظم اردوان سے بھی ملاقات کافیصلہ کیا ۔
تحریک انصاف نے دھرنے کے بعد اپنا سب سے بڑا کارڈکھیل دیا،بڑے فیصلے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
وراثت
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی



















































