قاہرہ( آن لائن )مصر کے شمالی صوبے بورسعید میں دو نوجوان لڑکیاں سیلفی بناتے ہوئے عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں اور اب زندگی اور موت کے درمیان کشمکش میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد علی سٹریٹ پر تیموریہ اسکول کے سامنے چلنے والے پیدل افراد کو یک دم زمین پر کسی چیز کے زور دار طریقے سے گرنے کی آواز سنائی دی جس کے فورا بعد ایک اور آواز اور انسانی چیخ سنی گئی۔ جائے مقام پر پہنچ کر دیکھا گیا تو دو لڑکیاں زمین پر خون میں لت پت پڑی تھیں۔ انہیں فوری طور پر بورسعید جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں حالت تشویش ناک ہونے کے سبب قاہرہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ دونوں لڑکیاں التوحید ٹاور کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ کی بالکونی میں سیلفی بنانے کی کوشش کر رہی تھیں جس دوران ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر جاگریں،لڑکیوں کی شناخت رون السید حسن اور سارۃ لطیف کے نام سے ہوئی اور دونوں کی عمریں پندرہ برس ہیں ۔
نوجوان لڑکیوں کو سیلفی لینامہنگاپڑ گیا۔۔۔ زندگی اور موت کی کشمکش ۔۔۔ آپ بھی سیلفی کے شوقین ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟راناسکندرحیات کا بڑا اعلان
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے والے مجید چوہدری کون ہیں؟
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے
-
خوشخبری!نئے سال میں CG 125 اورسی ڈی 70 جدید خصوصیات کے ساتھ پیش،قیمتیں بھی سامنے آگئیں
-
عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر انکی بیٹی کا ردعمل آ گیا
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
اسلام آباد، یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی زیادتی
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ٹرمپ نے چین اور روس کو بڑی’’پیشکش‘‘ کر دی















































