لاہور /پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا ،موسم ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور اسموگ ختم ہو گئی ، وادی نیلم کی بالائی وادی کے علاقے گریز میں رات بھر برف باری جاری رہی جس کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے موسم کو مزید ٹھنڈا کردیا ،محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کی نوید سنا دی۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ،گجرات اور چکوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ، لاہور میں بوندا باندی نے خنکی بڑھا دی۔چکوال ،تلہ گنگ، پنڈی پھٹیاں ،ننکانہ صاحب ،ڈسکہ ،حافظ آباد ، کامونکی ،ساہیوال سرگودھا اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس سے خنکی بڑھ گئی۔ پنجاب کے کئی شہروں میں ہلکی بارش نے موسم کو ایک دم تبدیل کردیا جس پر لاہور کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیاجنہیں اسموگ ختم ہونے کی امیدہوگئی ۔ادھربالائی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی۔ وادی نیلم کی بالائی وادی کے علاقے گریز میں رات بھر برف باری جاری رہی جس کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے موسم کو مزید ٹھنڈا کردیا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔ کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش کی نوید سنائی ۔ فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیز ہواو ں کے ہلکی بارش کا امکان ہے۔
موسم سرما کی پہلی بارش ۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے شاندار خوشخبری دیدی, شہروں کے نام جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
وراثت
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































