فیصل آباد(آئی این پی)وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مکمل طور پر کلین بورڈ ہوگئی ہے،انٹرنیٹ،فیس بک اور ٹوئیٹر کی سیاست کرنے والوں کو شکست کاسامناکرنا پڑا ہے،تحریک انصاف نے کے پی کے میں کرپشن اور ڈانس کے سوا کیا ہی کیا ہے۔ہفتہ کو وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مکمل طور پر کلین بورڈ ہوگئی ہے اور خواجہ آصف کیس جیت گئے مگر اب تیرا کیا ہوگا کالیا،تحریک انصاف ڈانس کے سوا کچھ بھی کر رہی،کے پی کے میں سب پی ٹی آئی کی حکومت کوئی کام نہیں کر رہی ہے،پانامہ لیکس سپریم کورٹ میں حق اورسچ کی فتح ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ اوئے توئے کی سیاست والوں کو معافی مانگنا چاہیے،ہم نے کبھی کسی جج کو اوئے کہہ کر نہیں پکارا،آپ میں اور دشمنوں میں کوئی فرق نہیں ہے،تحریک انصاف نے کرپشن اور ڈانس کے علاوہ کے پی کے میں کیا ہی کیا ہے!پانامہ پر جوش سے نکلنے والی پی ٹی آئی ،اب ہوش کھوبیٹھی ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے نوازشریف سب سے پہلے نکلے تھے،پہلی مرتبہ کسی غیر سیاسی شخصیت کو گورنر بنا کر اچھی مثال قائم کی،ایماندار شخص کو سندھ کا گورنر بنایا گیا ہے،2018میں عوام (ن) لیگ کو ووٹ دیں گے،یہ لوگ روتے ہی رہ جائیں گے،امید ہے سعید الزمان صدیقی وفاق اور سندھ کے درمیان بہتر کردار ادا کریں گے۔خبر لیک انتہائی سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے،بلاول بھٹو اپنی اداؤں پر توجہ دیں،مسلم لیگ (ن) نے کے پی کے میں جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس حکومت میں پرویز خٹک جیسا وزیراعلیٰ اور گنڈا پور جیسا وزیر ہو،اس کا کیا ہوگا؟،بلاول بھٹو کیلئے 2018کے انتخابات میں اپنی سیٹ نکالنا بھی مشکل ہے،بلاول بھٹو پہلے سندھ میں بہتر حکومت لائیں،پھر ہم سے بات کریں۔
تحریک انصاف مکمل طور پر کلین بورڈ ۔۔ہر طرف سے شکست کا سامنا !
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتو ں میں اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
حکومت کا موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو سستا پیٹرول دینے کا فیصلہ
-
ہیکل سلیمانی
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں
-
خیبرپختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ



















































