اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی بڑی ریاست اترپردیش میں نمک کی قلت میں اضافہ ہو گیا ہے ، جس کی وجہ سے قیمت 200روپے فی کلو پہنچ گئی ہے ،بھارتی ذرائع کے مطابق ریاست اترپردیش میں نمک کی قلت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے قیمت میں 200روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نمک کی قلت بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد ، ضلع گونڈا اور دیگر شہروں میں دیکھنے میں آئی جس کے باعث نمک دوکانوں سے ختم ہو گیا ہے اور لوگوں میں بے چینی پھیل گئی ہے اورکئی مقامات پر عوام 200کلو روپے کلو نمک خریدا ۔ ضلع گونڈا میں عوام نے دکانوں پر دھاوا بلو کر نمک کی بوریاں لے اڑے ۔ دوسری جانب یوپی کے وزیراعلی نے نمک کی قلت کو افواہ قرار دیدیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھرئے۔