اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کاررئوف کلاسرانے کہاہے کہ حکومت نے پہلے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کوگھروں سے پکڑاان کے زمین دوزو ںسے بڑی بڑی رقمیں برآمدکیں بعد ان کوہی ائرپورٹ پرپروٹوکول کے ساتھ بیرون ملک بھجوایاگیاجس میں پرویزمشرف بھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف کچھ نہیں کرسکے اورتواوریہ ایان علی کے خلاف کچھ نہیں کرسکے ۔رئوف کلاسرانے کہاکہ پہلے یہ کرپٹ افراد پرباہربھیجتے ہیں اوربعد میں نام ایک کال پرای سی ایل میں ڈالاجاتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشر ت العباد کے خلاف یہ حکومت کوئی چھوٹی حرکت نہیں کرے گی کیونکہ اگریہ سابق گورنرکے ساتھ کوئی ایسی حرکت کرتی ہے توپھرگزشتہ پندرہ سالوں کے دوران کئی افراد بھی اس گھیرے میں آتے ہیں اوربات پرویزمشرف سے دوبارہ شرو ع ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کیاعشرت العباد کوگورنرلگانے والوں کومعلوم نہیں تھاکہ یہ شخص جرائم پیشہ ہے ،بھتہ خورہے ،اس پرقتل کی ایف آئی آرزہیں ۔رئوف کلاسرانے کہاکہ ان کے جانے کے بعد ان کانام ای سی ایل میں بھی نہیں ڈالاجائے گا۔
Ayyan Ali jin say sambhali nahi gaye woh Ishrat… by awaztoday-tv



















































