بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

کالعدم تنظیموں سے تعلقات کاالزام ،جماعت اہلسنت والجماعت کے اہم رہنماکوبڑاجھٹکا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این اائی)لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 78جھنگ سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے دوامیدواروں احمد لدھیانوی اور راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمدقاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔حلقے کے ووٹروں ایم اسحاق اور اظہر عباس نے دونوں امیدواروں کی انتخابی اہلیت کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔

درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی امیدوار راشدہ یعقوب پر غیر قانونی طور پرقرضے معاف کرانے اور احمد لدھیانوی پر کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور اثاثے چھپانے کے الزامات ہیں۔دونوں امیدوار آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے معیار پر پورا نہیں اترتے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت انہیں انتخابات کے لئے نااہل قرار دے۔ فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے دونوں امیدواروں کوانتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا۔یاد رہے اس سے قبل پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…