کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے سینیئر عہدیدار راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ حال ہی میں امجد صابری سمیت قتل کے متعدد ہائی پروفائل کیسز کے سلسلے میں گرفتار کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 عسکریت پسندوں نے دوران تفتیش اپنے مقاصد اور طریقوں کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ٹرانزیشنل ٹیرارزم انٹیلی جنس گروپ (ٹی ٹی آئی جی) کے سی ٹی ڈی آفیسر انچارج راجہ عمر خطاب نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران عاصم عرف کیپری نے بتایا کہ اس نے معروف قوال امجد صابری کو اس وجہ سے نشانہ بنایا کیونکہ وہ محرم الحرام کے دوران مجالس میں شرکت کیا کرتے تھے۔واضح رہے کہ امجد صابری نے ایک ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کیا تھا، جس میں مقتول سرگرم کارکن خرم ذکی نے مبینہ طور پرکچھ قابل اعتراض الفاظ ادا کیے تھے اور
امجد صابری نے ان کی حمایت کی تھی۔
‘کمپیوٹر ماہر’ کے طور پر مشہور لشکر جھنگوی کے دوسرے عسکریت پسند اسحاق عرف بوبی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے انٹرنیٹ سے امجد صابری کی سرگرمیوں کے حوالے سے مواد اکٹھا کیا۔راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ کیپری گلبہار کے علاقے میں رہائش پذیر تھا جو بعدازاں امجد صابری کو قتل کرنے کے مقصد سے ان کے پڑوس میں منتقل ہوگیا۔واضح رہے کہ امجد صابری کو رواں برس 22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔سی ٹی ڈی عہدیدار نے بتایا کہ بوبی حافظ قرآن ہے، وہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے اور اس نے 2012 میں کالعدم لشکر جھنگوی میں شمولیت اختیار کی۔راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ بوبی ایک ‘مشہور نشانے باز’ ہے اور اس نے امجد صابری کو خود نشانہ بنایا’
۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس کے 2 ساتھی دیگر عسکریت پسندوں کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔کیپری کے حوالے سے راجہ عمر خطاب نے کہا کہ اس کے 2 بھائی بھی عسکریت پسند اور اس وقت جیلوں میں قید ہیں جبکہ تیسرا بھائی ایک فرقہ وارانہ حملے میں مارا گیا تھا۔یاد رہے کہ 7 نومبر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے مبینہ طور پر لشکرِ جھنگوی نعیم بخاری گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزمان اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف کیپری کی گرفتاریوں کا اعلان کیا تھا۔
امجد صابری قتل کیس، وہی ہوا جس کاڈرتھاَ، حیران کن انکشافات سامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
وراثت
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































