ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

گورنرہائوس میں دہشتگرد تنظیم کاڈیرہ ،ن لیگی رہنماکوبیان مہنگاپڑ گیا،پارٹی نے بھی جواب دیدیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنرہائوس میں دہشتگرد تنظیم کاڈیرہ ،ن لیگی رہنماکوبیان مہنگاپڑ گیا،پارٹی نے بھی جواب دیدیا. مسلم لیگ ن کے رہنما اور سنیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میرے بیان پر ہلچل مچانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرنہال ہاشمی نے کہاہے کہ میں نے عشرت العباد کا نام نہیں لیا، انہوں نے کہا ہے کہ ’میں نے کہا تھا مشرف دور میں جو لوگ لائے گئے اُن کا خاتمہ ہوا‘۔سنیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میرے بیان پر ہلچل مچانے کی ضرورت نہیں ہے ، شہری اور سیاسی کارکن کی حیثیت سے جو محسوس کیا وہی کہا، ہم سب جو باتیں گھروں میں کرتے ہیں میں نے وہی کہی ہیں ۔

واضح رہے کہ آج صبح مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ گورنر ہاؤس میں دہشتگرد تنظیم نے ڈیرہ ڈال رکھا تھا۔ آج دہشت کی آخری نشانی بھی مٹا دی گئی۔ بانی ایم کیو ایم کے دور اور پاکستان کو نہ ماننے والوں کے دور کا خاتمہ ہوگیا۔بعدازاں وفاقی حکومت نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے متعلق مسلم لیگ ن کے سینیٹرنہال ہاشمی کا بیان مسترد کردیا ۔

ادھروزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان پرفوری ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نہال ہاشمی کےبیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے، ان کا بیان حکومت یا پارٹی کا مؤقف نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بیان نہال ہاشمی کاذاتی موقف ہوسکتاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…