اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

عرب ریاستیں کونسی طاقت بننے جا رہی ہیں؟ساتھ مل کر کیا کام کیا جائے گا؟

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

( آن لائن )سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے پاس دنیا کی چھٹی معاشی طاقت بننے کا سنہری موقع ہے۔ اگر خلیجی ممالک نے درست سمت میں کام جاری رکھا تو پیش آئند چند برسوں میں خلیجی بلاک دنیا کی چھٹی بڑی معاشی قوت بن سکتا ہے۔ دارالحکومت ریاض میں منعقدہ خلیجی ممالک کی اقتصادی ترقی کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم خطے کو دنیا کی بہترین معاشی قوت بنانے کے لیے دستیاب مواقع سے بھرپور استفادے کی کوشش کررہے ہیں۔ چونکہ ہم ایک ایسیدور میں سانس لے رہے جب پوری دنیا غیرمعمولی معاشی اتار و چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اس وقت دنیا میں معاشی بلاک بن رہے ہیں۔ ہمارے پاس بھی ایک مضبوط معاشی بلاک تشکیل دینے کا بہترین موقع ہے۔ خلیجی کی اقتصادی ترقی کمیٹی ہمارے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا بہترین فورم ہے۔ خلیجی ممالک میں اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط طاقت بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ ہمیں مل کر اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقتصادی اور معاشی ترقی کی منزلیں طے کرنا ہیں۔ خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے ہمارے پاس اب بھی ان گنت مواقع موجود ہیں۔ خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک مل کر معاشی طاقت بن سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…