اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنرہاوس سندھ میں 14 سال تک مسند نشیں رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی کے لیے اڑان بھر لی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے اور راستے میں موجود صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہاتھ ہلا کر الوداع کیا۔ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں ا?ن کا کہنا تھا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔ دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔14 سال تک گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والے عشرت العباد خان غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سے کوچ کر گئے۔اس سے پہلے انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کہا کہ انہیں کسی سے کوئی گلہ نہیں۔ ان کا دل صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کا مجھ سے دل دکھا ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ سیاسی جماعتوں، بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا صوبے کی سیاسی قیادت اور جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا۔ عشرت العباد خان نے امید ظاہر کی کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ شہر سے دہشت گردوں کو چن چن کر ختم کیا جائے گا۔
سابق گورنر سندھ عشرت العباد ملک چھوڑ کر اچانک کہاں روانہ ہو گئے؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































