ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

نواز شریف کو سب سے زیادہ خوف کس سے ہے؟عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سب سے زیادہ خوف پاک فوج سے ہے،عوام کی اکثریت نواز شریف سے تنگ ہوچکی ہے اور نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں،حکومت نے نیوز لیکس کے معاملے کو دفن کرنے کیلئے ہی کمیٹی بنائی ہے، پاناما لیکس کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں چلاگیا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ نوازشریف تحقیقات تک عہدے سے الگ ہوجائیں۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر 2007 کو میں ایئرپورٹ پر موجود تھا،خواجہ آصف ، خواجہ سعد سے پوچھیں 2007 میں کہاں تھے؟عدلیہ بحالی کی تحریک میں ن لیگ نہیں ،پی ٹی آئی نکلی تھی، نومبرسے قبل حالات خرابی کی طرف جارہے تھے،ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے ہمیں احتجاج کی اجازت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود حکومت نے کارکنوں پر تشددکیا، عثمان ڈارکا کیس ٹیکنیکل ہے۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ آراوزذمہ دار ہیں،ہزاربیلٹس کی تصدیق نہیں ہوسکتی تھی،

طاقتورہمیشہ انصاف سے اوپررہتاہے،کمزور اورغریب طبقے کو انصاف نہیں ملتا،22 سیاسی جماعتوں نے کہا 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی واحدجماعت تھی ،جس نے تحقیقات کی بات کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ادارے جب اپنا کام نہیں کرتے توحالات خرابی کی طرف جاتے ہیں،نوازشریف این آر اوسائن کرکے 10 سال کے لئے ملک سیباہر چلے گئے،ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ نیب کے پاس موجود ہیں،ایف آئی اے اور نیب کچھ نہیں کررہے کیونکہ نوازشریف وزیراعظم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…