جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

متنازعہ خبر،شاہ محمودقریشی کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)متنازعہ خبر،شاہ محمودقریشی کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کے بنی گالہ میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں متنازعہ خبر کے لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ کمیٹی سے متعلق مشترکہ قرارداد لانے کے لئے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک شاہ محمود قریشی کو دے دیا گیاہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ساری اپوزیشن جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے، اس کے بعد اب اس کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔اجلاس میں جہانگیر ترین، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، نعیم الحق اور شیریں مزاری سمیت مختلف رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے جمع کرائے گئے جوابات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے مختلف نکات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس بھرپور انداز میں لڑے گی۔دریں اثناء متنازعہ خبر کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔کمیٹی 30 روز میں سفارشات مرتب کر کے وزیر داخلہ کو اپنی رپورٹ پیش کریگی وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے معاملے پر اب تک کی پیشرفت سے کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا۔جمعرات کو پہلا اجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں منعقد ہوا

جس میں تحقیقات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے یہ بریفنگ کمیٹی کی درخواست پر دی ۔ وزیر داخلہ نے معاملے پر اب تک کی پیشرفت سے کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا ، ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی بریفنگ ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی حکومتی شخصیات ، سرکاری افسران کے بیان قلمبند کریگی اور یہ کمیٹی 30 روز میں سفارشات مرتب کر کے وزیر داخلہ کو اپنی رپورٹ پیش کریگی۔بعد ازاں وزیر داخلہ کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرینگے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…