لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے راولپنڈی اور ملتان میں دومیڈیکل یونیورسٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی اور ملتان میں میڈیکل یونیورسٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔